Jan 06, 2017 02:13 pm
views : 695
Location : Different Areas
Peshawar- Weather turns cold after Rain
پشاور،شہر میں بارش سے موسم خوشگوار، سردی کی شدت میں اضافہ
پشاور میں وقفے وقفے سے ہلکی
پھلی بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے،شہر بھر میں ہو نے والی بارش سے سر دی
کی شد ت میں مز ید اضافہ ہوگیا۔خیبر
پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشیں اور کہیں کہیں برف باری کے باعث
پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوہاٹ سے اوپر کے اضلاع پشاور ،صوابی اور نوشہرہ
سمیت ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں وقفے وقفے سے بارشیں اور پہاڑوں پر
برف بار ی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث صوبے کے بالائی اضلاع میں ٹریفک کی
نقل و حمل بھی جزوی طور پر متاثر ہو چکی ہے۔لواری ٹاپ پر ہونے والی برف
باری کے باعث لواری ٹاپ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بھر میں بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔