Jan 06, 2017 02:24 pm
views : 872
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting about Health
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لا ہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا
اجلاس ہوا ۔اجلاس میں صوبے میں جعلی و غیر معیاری ادویات کے خاتمے اور
معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدمات پر
پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے جعلی و غیرمعیاری ادویات کے خلاف مہم کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھا کہ جعلی اور غیر
معیاری ادویات تیار و فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت
کارروائی جاری رکھی جائے۔جعلی و غیر معیاری ادویات تیار و فروخت کرنے والوں
کے خلاف سزائیں سخت کی گئی ہیں اور جرمانوں کو بڑھایا گیا ہے۔معیاری
ادویات ہر مریض کا حق ہے اور یہ حق انہیں ہرصورت پہنچائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھا کہ معیاری ادویات کی فراہمی
کیلئے لاہور میں جدید ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ ڈرگ
ٹیسٹنگ لیب کیلئے شفاف طریقے سے نئے عملے کو بھرتی کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نئے تربیت یافتہ عملے کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیب میں تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھا کہ ادویات کے نمونے بیرون ملک
دنیا کی بہترین لیبارٹریوں سے بھی چیک کرائے جائیں۔ صوبے سے جعلی اور غیر
معیاری ادویات کا گورکھ دھندا ہر قیمت پر بند کرائیں گے۔متعلقہ محکموں اور
اداروں کو اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے جذبے، عزم اور ذمہ داری
کے ساتھ فرائض سرانجام دینا ہیں۔
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر، اعزازی مشیر ڈاکٹر عمر
سیف ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، سیکرٹریز قانون ، پراسیکیوشن ، سپیشلائزڈ
ہیلتھ اینڈمیڈیکل ایجوکیشن، پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ ، وائس چانسلرکنگ
ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ، ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور متعلقہ
حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔