Jan 06, 2017 02:30 pm
views : 897
Location : Taimuria Police Station
Karachi- Cracker Blast near Taimuria Police Station, One Policeman Injured
کراچی ،تیموریہ تھانے پر کریکر حملہ ، اہلکار زخمی
شہر قائد میں نامعلوم افراد کی جانب سے تھانے پر دستی بم حملے اور ٹریفک
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 2 اہلکار
زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں تیموریہ تھانے
پر موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے
میں ایک پولیس اہلکار زخمی جب کہ فائیو اسٹار چورنگی پر ملزمان کی فائرنگ
سے ٹریفک پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی ہوگیا جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا
جہاں راہگیر زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑک کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد
نے تھانے کی دیوار پر کریکر پھینکا جب کہ ملزمان نے فائیو اسٹار چورنگی پر
ٹریفک اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی تاہم اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزمان
فرار ہوگئے۔ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان میں سے ایک نے ہیلمٹ اور دوسرے نے
رومال لپیٹا ہوا تھا تاہم علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع
کردی گئی ہے۔
دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تھانے پر کریکر حملہ اور ٹریفک
اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ
آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ تفتیش کو انتہائی مربوط اور موثر
بنایا جائے۔