Jan 06, 2017 06:41 pm
views : 931
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting about Punjab Food Authority
لاہور ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ اشیائے خورد و نوش
میں ملاوٹ ایک سنگین جرم ہے۔ملاوٹ کرنے والے مافیا کو ختم کریں گے۔عوام کو
حفظان صحت کے اصولو ں کے مطابق اشیائے خورد و نوش کی فراہمی ہر صورت یقینی
بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار 5 دیگر ڈویڑنوں میں بھی بڑھانے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ لاہور، ملتان، گوجرانوالہ،
راولپنڈی اور مری کی طرز پر اتھارٹی کا دائرہ کار دیگر ڈویڑنوں تک بھی
بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔جعلی و غیر معیاری ادویات تیار و
فروخت کرنے والوں کی طرح ملاوٹ مافیا کو بھی نشان عبرت بنانا ہوگا۔محنت
اورعزم کے ساتھ ذمہ داری نبھائیں گے تو کامیابی قدم چومے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کریک
ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے
ہد ایت کی کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ قبول نہ کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے
کے ساتھ بہترین کوالیفائیڈ ہیومن ریسورس کی بھرتی کا عمل جلد مکمل کیا
جائے۔عوام کو کسی بھی صورت ملاوٹ مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا
جاسکتا۔ملاوٹ مافیا کو انسانی صحت سے نہیں کھیلنے دیں گے۔
کالا دھندہ کرنے والوں کو جرمانوں کے ساتھ جیلوں میں بھی جانا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ اتھارٹی میں خالی آسامیوں
کیلئے بھرتی کا عمل شفاف طریقے سے جلد مکمل کیا جائے۔پنجاب پیور فوڈ رولز
1960 میں ترامیم کا مسودہ جلد تیار کیا جائے۔اتھارٹی کے کاموں کیلئے سمری
مت بھیجی جائے، از خود فیصلے کرکے عملدرآمد کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بھرتیوں کے عمل میں تاخیر پرناراضگی کااظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کامزیدکہناتھا کہ اب ملاوٹ مافیا کو صرف
جرمانے نہیں بلکہ قید کی سزائیں بھی ہوں گی۔ایسے افراد اس وقت کالے کاروبار
سے توبہ تائب ہوں گے جب یہ جیلو ں کی ہوا کھائیں گے۔جہاں ملاوٹ شدہ اشیائے
خورد و نوش تیار یا فروخت ہوتی ہیں اس کے مالک کو پکڑا جائے اور قانون کے
تحت کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے راولپنڈی میں ملاوٹ مافیا کی پشت پناہی
کرنے والے فوڈ انسپکٹر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔ پنجاب فوڈ
اتھارٹی میں انٹیلی جنس سسٹم کے قیام کی منظوری دے دی۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے ادارے کی کارکردگی اور مستقبل
کے لائحہ عمل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کو بریفنگ بھی
دی گئی۔
صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، چیف سیکرٹری، مشیر ڈاکٹر عمر سیف،
انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ افسران نے اجلاس
میں شرکت کی۔