Jan 07, 2017 03:24 pm
views : 870
Location : Victoria Hospital
Bahwalpur- Federal Minister for Railways Khuwaja Saad Rafiq visits Victoria Hospital
بہاولپور، سانحہ لودھراں انسانی غلطی کی وجہ سے ہوا، خواجہ سعد رفیق
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سانحہ لودھراں انسانی
غلطی کی وجہ سے ہوا، سگنل سسٹم بہتر تھا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، سچ
سامنے لا کر لواحقین کوانصاف فراہم کرینگے۔
بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں ٹرین حادثے میں زخمی بچوں کی عیادت کے بعد
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا
کہ حادثے میں دو بچوں کی
حالت تشویشناک ہے جبکہ دو کی خطرے سے باہر ہے۔ گیٹ کیپر اور ڈرائیور
کو حراست میں لیکر ان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حادثے
کی ایک ابتدائی رپورٹ 24 گھنٹے اور حتمی رپورٹ سات روز میں پیش کی جائیگی تاہم دھند کی
وجہ سے اگر حادثہ ہوا ہے تو اس کی بھی وجہ تلاش کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپنے وسائل سے ریلوے کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں۔ 28
کروڑ روپے کی لاگت سے بہاولپور ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کا کام جاری ہے جو کہ
اپنی مقررہ مدت میں پایہ تکمیل پر پہنچے گا۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو 15 لاکھ
اور زخمی ہونے والوں کے ورثا کے لئے فی کس 3 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی
کیا۔