Jan 07, 2017 05:20 pm
views : 994
Location : Baagh-e-Naaran
Peshawar- Elate Force Moke Exercise
پشاور،باغ ناران میں ایلیٹ فورس کے دستے نے مشقوں کا زبردست مظاہرہ کیا
پشاور میں پہلی بار کسی تفریحی مقام پر ایلیٹ فورس نے موک ایکسر سائز کا
مظاہرہ کیا ۔صوبائی حکومت کی جانب سے دی جانے والی چھ جدید بکتر بند
گاڑیوں نے بھی مشقوں میں حصہ لیا ۔
خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں ایلیٹ فورس کے دستے نے باغ ناران
میں مشقوں کا زبردست مظاہرہ کیا ،اپنی نوعیت کا یہ انوکھا موک ایکسر سائز
جسکا پہلی بار کسی تفریحی مقام پر انعقاد کیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے ایلیٹ فورس کو دی جانے والی چھ بکتر بند گاڑیوں
نے بھی مشقوں میں حصہ لیا ۔
بارہ ،بارہ کروڑ کی لاگت سے خریدی جانے والی
یہ جدید بکتر بند گاڑیاں نہ صرف بم پروف ہیں بلکہ آئی ڈی اور آر پی جی
گولے کو روکنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔
آرآر ایف کی جانب سے منعقد کی گئی ان مشقوں میں 50 سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ایلیٹ فورس کے دستے نے حصہ لیا ۔