Jan 07, 2017 05:29 pm
views : 924
Location : Golimar Underpass
Karachi- Mayor Karachi Waseem Akhter visits Golimar Underpass
کراچی، میئر کراچی وسیم اختر کا گولیمار انڈر پاس کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ
میئر کراچی وسیم اختر نے گولیمار انڈر پاس کا دورہ کیا اور وہاں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
انڈر پاس کا نام گولیمار سے منسوب کیا جارہا ہے۔ ہم گولی کا نام ہٹاکر کوئی
اچھا نام دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں خورد برد کرنے والوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہوں جبکہ حصہ لینے والوں پر بھی کڑی نظر ہے۔
ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی کا کہنا تھا کہ میرے اپنے دفتر میں بھی ٹی
وی نہیں ہے۔ کراچی کی بہتری کے بعد پھر اپنے دفتر کو بھی بہتر کروں گا۔
واضح رہے کہ گولیمار انڈر پاس پندرہ جنوری سے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔