Jan 07, 2017 07:43 pm
views : 957
Location : Different Areas
Lahore Samosa Package
لاہور، جاڑے کے موسم نے شہریوں کو سموسے اور پکوڑوں کی یاد دلادی
سردی کے موسم میں سموسوں اور پکوڑوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ جاڑے کے
موسم نے شہریوں کو سموسے اور پکوڑوں کی یاد دلادی۔ موسم سہانا ہوتے ہی
شہریوں کی بڑی تعداد سموسے اور پکوڑے کھانے دکانوں اور ٹھیلوں پر پہنچ گئی۔
اس موقع پر ایک شہری سجاد کا کہنا تھا کہ موسم سہانا ہوا تو دوستوں نے
سموسے اور پکوڑے کھانے کا پروگرام بنالیا ، بس اسی لئے آج سموسے کھانے آئے
ہیں۔ یہاں کے سموسے بہت معیاری ہوتے ہیں۔
ایک اور شہری محمد فیضان کا کہنا تھا کہ ہم بہت دنوں سے جاڑے کے موسم کا
انتظا رکررہے تھے۔ آج بہت اچھا موسم تھا تو سب دوست اکٹھے ہوگئے اور موسم
کو انجوائے کرنے کیلئے باہر نکلے ہیں اور سموسے کھارہے ہیں۔
ایک شہری شہریار کا کہنا تھا کہ موسم اچھا ہوا تو دوستوں نے سموسے کھانے کا پروگرام بنالیا ۔