کراچی، توقع ہے کہ آئندہ پندرہ روز میں پانامہ کیس کا فیصلہ ہوجائے گا، فواد چودھری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور ان
کے بچوں کے بیانات میں تضاد ہے، توقع ہے کہ آئندہ پندرہ روز میں پانامہ
کیس کا فیصلہ ہوجائے گا۔
انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا مزید کہنا تھا
کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے پہلے صرف سندھ اور اب
اندرون سندھ تک محدود ہوگئی ہے۔ سندھ کے لوگ لیڈرشپ کیلئے تحریک انصاف کو
دیکھ رہے ہیں۔ سندھ اور کراچی کی سیاست کو جان بوجھ کر پیچھے رکھا گیا ہے۔
فواد چودھری کا یہ بھی کہنا تھا کہ حسن نواز نے 1999ء میں بتایا کہ طالبعلم
ہیں، ان کے پاس کچھ نہیں لیکن حسن نوازنے لندن میں لاکھوں روپے سے کاروبار
شروع کیا۔ دو سال بعد حسن نواز نے لندن میں چار فلیگ شپ کمپنیاں بھی
بنالیں۔
انہوں نے کہا کہ منروا کمپنی کا مریم نواز سے تعلق سامنے آیا ہے۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل اور حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔