Jan 08, 2017 04:00 pm
views : 866
Location : Different Areas
Murree- Citizens Enjoying Snowfall
مری ،شہر میں برف باری، سیاحوں کا میلہ لگ گیا
برف باری سے لطف ہونے کیلئے سیاح بڑی تعداد ملکہ کوہسار مری پہنچ گئی، روئی
جیسے نرم وملائم برف کے گالے ایسے برسے کہ سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل
اٹھے ۔
سڑکوں پر برف اور پھسلن بھی سیاحوں کو ملکہ کوہسار پہنچنے سے نہ روک سکی ہے
اور مال روڈ پر سرد موسم کا مزہ اٹھانےوالوں کا رش لگ گیا، تفریح کو
یادگاربنانے کےلیے لوگ سیلفیاںاور موسم کا مزہ لینے کےلیے گرم چائے کی
چسکیاںلیتے رہے۔
مری میں دو فٹ تک برف باری ہو ئی ہے اور راستے بند ہونے کے باوجود برفباری
کے شوقین اب بھی بڑی تعداد میں مری پہنچ رہے ہیں،سیاحوں نے برفباری کے مزے
لوٹنے کے ساتھ ساتھ خوب شاپنگ بھی کی ۔