کراچی،شہر قائد کو ایشیا کا سب سے ساف ستھرا شہر بنائیں گے،فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کو
ایشیا کا صاف ستھرا شہر بنائیں گے اور دیر پاامن قائم کریں گے ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ
فاروق ستار نے بتایا کہ عہد کیا ہے مخصوص یوسیز کو ماڈل یوسیز میں تبدیل
کردیں گے، آہستہ آہستہ کراچی کا نقشہ بدل دیں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ ہماری
طاقت عوام کا اتحاد ہے،نئے سال پر نئے سفر کا آغاز کیا ہے، جتنے بھی وسائل
ہیں اس میں عوام کی خدمت کریں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے مزید کہا کہ شہر میں دیر پا امن قائم کریں گے،جس میں عوام کی شمولیت ہوگی۔