پشاور،سرد موسم میں چپلی کباب کا مزہ دوبالا
ویسے تو چپلی کباب ہر موسم میں شوق سے کھائے جاتے ہیں مگر ٹھنڈے ٹھنڈے موسم میں اس کا مزہ ہی کچھ اور ہی ہوتا ہے۔
چپلی کباب تو جیسے خیبر پختونخوا کی پہچان بن گئی ہےاور پھر اگر موسم ہو شدید سردی کا تو چپلی کباب کھانے کی کیا ہی بات ہے۔
چپلی کباب قیمے، پیاز، ٹماٹر اور مکئی کے آٹے کو ملا کر بنائے جاتے ہیں اور
اس میں مختلف مصالحے اور مرچ کا اضافہ بھی کیا جاتا ہے، انڈے ملانے سے ان
کا مزہ اور بھی دوبالا ہو جاتا ہے۔
صوبے کی اس سوغات نے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے جو اسے کھائے بغیر رہ نہیں سکتے۔
چپلی کباب کھانے کے لئے دور دور سے لوگ صوبائی دارالحکومت پشاور کا رخ
کرتے ہیں، وہ یہ نہ صرف خود کھاتے ہیں بلکہ اپنےگھر والوں کے لئے بھی لے
جاتے ہیں۔
بھوک نہ بھی ہو تو لذیذ چپلی کباب کی خوشبو پھر بھی اپنی جانب کھینچ لاتی
ہے، سرد موسم میں گرم گرم چپلی کباب کا ذائقہ کچھ ذیادہ ہی مزا د دیتا ہے۔