کراچی،رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے نمائش کا انعقاد
ایکسپو سینٹر کراچی میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے کے حوالے سے نمائش کا انعقاد
کیاگیا،نمائش میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ افراد اور عوام نے بڑی
تعداد میں شرکت کی۔
منتظمین کا کہنا ہے نمائش کا مقصد رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ افراد اور
عوام کو پلیٹ فارم مہیا کرنا تھاجبکہ گوادر پورٹ اور سی پیک منصوبہ رئیل
اسٹیٹ کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ا س موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکیٹنگ
کمپنی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائش کا انعقاد ہونا بہت ضروری
ہے لوگوں کو پتہ چلتا ہے کہ نہ صرف انکے شہر بلکہ ملک بھر میں کون کون سے
بڑے تعمیراتی منصوبے بنائے جا رہے ہیں جبکہ مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ
افراد کے لئے بھی اس طرح کے ایونٹ سود مند ثابت ہوتے ہیں۔
نمائش کا انعقاد کرنے والے ادارے کے نمائندے محمد فیضان کا کہنا تھا کہ
نمائش کا مقصد یہ تھا کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ افراد کو انکے
کاروبار کو آگے بڑھانے کے مواقع میسر آسکیں اور انکو اپنے علاقے کے علاوہ
دوسری جگہوں کے بارے میں رسائی اور معلومات میسر آسکیں۔
نمائنش منعقد کرنے والی کمپنی سے تعلق رکھنے والی خاتون کا کہنا تھا کہ
نمائش کا مقصد رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک چھت تلے
انکے کاروبار کے متعلق سہولیات فراہم کرنا تھاجبکہ یہ نمائش عوام کو معیار
زندگی بہتر کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔