Jan 09, 2017 03:56 pm
views : 857
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML(N) MNA Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد، جس دن ہمارے وکلاء کو دلائل کا موقع ملا سارا کیس صاف ہوجائے گا، دانیال عزیز
مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ جس دن ہمارے وکلاء کو دلائل کا موقع ملا اس دن سارا کیس صاف ہوجائے گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال
عزیز کا کہنا تھا کہ نعیم بخاری عدالت کے کسی سوال کا جواب نہیں دے سکے
کیونکہ تحریک انصاف کے وکیل عدالت کے سوال پر حواسہ باختہ ہوجاتے ہیں، مریم
نواز سے متعلق دلائل میں نعیم بخاری حواس باختہ ہوگئے اور ان کی ایسی حالت
تھی جیسے مچھلی پانی سے باہر آچکی ہو تاہم جس دن ہمارے وکلاء کو دلائل کا
موقع ملا اس دن سارا کیس صاف ہوجائے گا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مختلف
ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں، ماضی میں الیکشن میں دھاندلی کی رٹ لگارکھی
تھی لیکن افضل خان نے بعد میں معافی مانگی لہذا صرف الزامات لگانے سے کام
نہیں چلے گا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ قلابازی خان کا
نام کسی وجہ سے دیا گیا ہے کیونکہ عمران خان یو ٹرن کے ماسٹر ہیں اور ہم ان
کا اصل چہرہ بے نقاب کرکے دکھائیں گے۔