Jan 09, 2017 05:25 pm
views : 898
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Chief Awami Muslim League Shaikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد،امید ہے سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا ۔
سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اس وقت اعلیٰ عدلیہ میں پاکستان کا تاریخی
کیس زیر سماعت ہے اور ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ سے ہی انصاف کا علم بلند
ہوگا ، نواز شریف حکومت نے موٹر وے ، ایئرپورٹ اور پی ٹی وی کی عمارتوں کو
گروی رکھ دیا ، ریڈیو کو بھی گروی رکھنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آج اگر کرپٹ
لوگوں کو سزا نہ ملی تو ملک میں کرپشن کا راج ہوجائے گا، نواز شریف حکومت
کو ٹرسٹی اور بینیفشری کے درمیان فرق معلوم نہیں اور وہ ان دونوں کے حوالے
سے فیصلہ نہیں کر پا رہے لیکن ہمیں امید ہے کہ ہمیں اعلیٰ عدلیہ سے انصاف
ملے گا اور کرپٹ حکومت اپنے انجام کو پہنچے گی ۔