Jan 09, 2017 04:05 pm
views : 926
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry and Naeem ul Haq Media Talk
اسلام آباد ، شریف خاندان کے ثبوت دھوکاہیں، فواد چوہدری
پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے
جمع کرائے گئے ثبوت دھوکے کے سواکچھ نہیں، منی ٹریل پیش کرنے میں بھی
ناکام رہے ۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما فواد
چوہدری کا کہنا تھا کہ دبئی میں بیچی گئی مل سے حاصل رقم کا منی ٹریل
نہیں،نواز شریف کو تحفے میں دئیے گئے 81کروڑ کا حساب ہونا ضروری ہے۔81 کروڑ
روپے پاکستان سے منی لانڈرنگ ہوکر لندن گئے۔
پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس سیاسی کیس
ہے، اس کا تعلق 20 کروڑ عوام سےہے، دلائل سارے موجود ہیں،فیصلہ آنا باقی
ہے۔
پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں
2011 میں اسحاق ڈار کے بیان حلفی کو رد نہیں کیاگیا،اسحاق ڈار کےبیان حلفی
میں منی لانڈرنگ کے ثبوت ہیں۔
.ترجمان پاکستان تحر یک انصاف رہنماء نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاناماکیس
بنیادی طور پر ایک سیاسی کیس ہے، جبکہ اس کیس کی بڑی تاریخی اہمیت ہے۔ قوم
کو پاناما کے حوالے سے سچ بتانا چاہیے، نواز شریف کا اب ائینی حق نہیں رہا
کہ وہ وزیر اعظم رہیں۔
ترجمان پاکستان تحر یک انصاف رہنماء نعیم الحقکا کہنا تھا کہ یہ عدالت کا
فیصلہ ہوگا کہ وزیر اعظم کو طلب کیا جائے یا نہیں۔ وزیر اعظم کی صاحبزادی
کا جواب آچکا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کا جواب بھی
آئے۔
ترجمان پاکستان تحر یک انصاف رہنماء نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاناما
کیس ختم ہونے سے تحریک انصاف کی کرپشن کے خلاف تحریک ختم نہیں ہوگی،
پاناما صرف کرپشن کے خلاف جدوجہد کا ایک حصہ ہے۔