کوئٹہ،درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے،ہنہ جھیل کا پانی بھی جم گیا
کوئٹہ میں موسم نے اپنا تیور بدلاتو درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا
ہے،یخ بستہ ہواؤں نےدلکش ہنہ جھیل میں موجود پانی تک کو جما دیاہے۔
سرد ہوائیں،خنکی اور ٹھٹھرتے لوگ ،درجہ حرارت نے نقطہ انجمادکو جونہی
پھلانگا تو ہر چیز جمنے لگی ،سرد ہواؤں نے ہنہ جھیل کے پانی کو بھی برف میں
تبدیل کر دیاجو سیاحوں کے لئے دوہری تفریح کا باعث بن گیاکوئی حسین مناظر
کو کیمرے میں قید کر رہا ہےتو کوئی برف سے کھیلنے میں مصروف ہے۔
ہنہ جھیل کے جمے ہوئے پانی کو دیکھ کر جنت کے کسی حسین نظارے کا گماں ہورہا
ہےچرند پرند بھی قدرت کے اس کرشماتی منظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں برف
باری کے منتظر شہری جمی ہو ئی جھیل میں ہی سردی کا مزا لیتے رہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے بالائی علاقوں میں آئندہ 3سے4روز تک جاڑا یونہی اپنا اثر دکھاتا رہے گا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگوکرتے ہوئے ایک بچے کا کہنا تھا کہ گھر
والوں کے ساتھ ہنہ جھیل پر گھر والوں کے ساتھ پکنک منانے آئے ہیں جبکہ
جھیل کے پانی کو برف میں تبدیل ہو ادیکھ کر بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔
ایک خاتون کا کہنا تھا کہ یہاں موسم اتنا سہانا ہے کہ سب کچھ چھوڑ کر صرف
انجوائے کر رہی ہوں جبکہ کوئٹہ میں کافی عرصے بعد اس طرح کے نظارے دیکھنے
کو ملے ہیں تو ان سنہری یادوں کو کیمرے میں قید کر رہی ہوں۔