Jan 09, 2017 11:00 pm
views : 860
Location : Railway Station
Peshawar- Pakistan Railway Standing Committee Meeting
پشاور ، ریلوے کی زمینوں پر قابض مافیا سے واگزار
کرانے کیلئے گرینڈ آپریشن کرنے کی منظوری
پاکستان ریلویز کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی رمیش لعل کی صدارت
میں منعقد ہوا۔ اجلاس نے پشاور میں ریلوے کی زمینوں پر قابض مافیا سے واگزار
کرانے کیلئے گرینڈ آپریشن کرنے کی منظوری دیدی۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اقتصادی
راہدری منصوبے میں سرکلر ریلوے نظام پشاور میں قائم کیا جائے گا۔
پشاور کے کینٹ ریلوے اسٹیشن میں پاکستان ریلویز کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس کنوینر رمیش لعل کی صدرات میں ہوا۔
اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
اُن کا کہنا تھا کہ پورے ملک سے ریلوے کی زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار
کرایا جا رہا ہے۔
پشاور ڈویژن میں156ایکڑریلوے کی اراضی قبضہ مافیا اور تجاوزات سے آزاد کرالی گئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پشاور سے لنڈی
کوتل تک سفاری ٹرین کو جلد بحال کیا جائے گا جبکہ اقتصادی راہداری منصوبے
میں پشاور میں سرکلر ریلوے سسٹم بنا کر پشاور کو چارسدہ،نوشہرہ،اور درگئی
کے ساتھ ملایا جائے گا۔