Jan 09, 2017 11:13 pm
views : 945
Location : Civil Secretariat
Quetta- Interior Minister Sarfaraz Bugti Press Conference
کوئٹہ ، وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا پر یس کا نفرنس سے خطاب
کوئٹہ میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا کمانڈر بلک شیر بادینی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگیا۔
کوئٹہ میں ایف سی اور وزیرداخلہ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ہتھیار
ڈالتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لیبریشن آرمی کے کمانڈر بلک شیر بادینی کا
کہنا تھا کہ کم عمری اور نادانی کی وجہ سے کالعدم تنظیم کا حصہ بنا اور
دشمن کے ہاتھ میں چلا گیا اور انہیں ہاتھوں میں کھیلتا رہا، میں پاکستانی
بلوچ ہوں اور آئندہ صرف پاکستان کے لئے لڑوں گا۔
کالعدم تنظیم بلوچ لیبریشن آرمی کے کمانڈر بلک شیر بادینی کا کہنا
تھا کہ نوجوانوں کیلئے پیغام ہے کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں اور پاکستان کے
دشمن بھارت کے بہکاوے میں آکر اپنے ملک کے خلاف کوئی کارروائی نہ کریں۔
اس موقع پر وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بھارت کی
سرپرستی میں بننے والا نام نہاد ایجنڈا پاکستان میں مسلط کیا جارہا ہے لیکن
بندوق کے ذریعے مسلط کی جانے والی کسی بھی رائے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا
اور دشمن کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
صوبا ئی وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی سمیت سنگین جرائم
پر قابو پالیا ہے اور بہت سے فراری اب قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں،
کالعدم بی ایل اے نوشکی کے کمانڈر بلک شیر بادینی کو بھی قومی دھارے میں
شامل ہونے پر خوش آمددید کہتے ہیں، ہتھیار پھینکنے والا بلک شیر بادینی 3
سال تک کالعدم بی ایل اے کے سوشل میڈیا گروپ کے سربراہ کے طورپر کام کررہا
تھا، اس سمیت جو بھی فراری واپس آرہے ہیں انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے
مکمل سیکیورٹی دی جارہی ہے۔ اب بھی بہت سے فراری دبئی میں مقیم ہیں جب کہ
معصوم بلوچ ان کی وجہ سے ہی پہاڑوں پر ہیں۔