Jan 10, 2017 01:38 pm
views : 885
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML(N) MNA Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد،تحریک انصاف کے وکیل مسلسل قلا بازی کھا رہے ہیں، دانیال عزیز
مسلم لیگ (ن) کے رہنماء دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے وکیل
عدالت میں مسلسل قلا بازی کھا رہے ہیں۔ پہلے کہتے تھے ثبوت ہیں، اب کہتے
ہیں الزام ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال
عزیز کا کہنا تھا کہ عدالت میں پی ٹی آئی نے غیر تصدیق شدہ کاغذات پیش کیے
ہیں، جبکہ تحریک انصاف کی حالت پانی کے باہر تڑپتی ہوئی مچھلی جیسی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماء دانیال عزیزکا کہنا تھا کہ نعیم بخاری نے خود کو عدالت میں
اسٹپنی وکیل قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اصل وکیل حامد خان ہیں، جبکہ
نعیم بخاری کے جواب پر عمران خان نے اپنا سر پکڑ لیا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماء دانیال عزیزکا مزید کہنا تھا کہ عوام نے پی ٹی آئی
کو مسترد کردیا ہے، جبکہ وزیر اعظم کو پاکستان کے عوام نے منتخب کیا ہے۔