پشاور،شہر اور گردو نواح میں سردی کی شدت برقرار
خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی نے پنجے گاڑ دیئے
ہیں,مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 14 سینٹی گریڈ ہے جبکہ صوبے کے متعدد
اضلاع میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیاہے۔
پشاور میں 14 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہےجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ2 دن تک پشاور میں بارش کا کوئی امکان
نہیں،پشاور میں پچھلے دنوں دھند کا راج تھا لیکن اب ایک ہفتے تک سورج اپنی
آب وتاب پر ہے۔