Jan 10, 2017 02:40 pm
views : 879
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Naeem ul Haq Media Talk
اسلام آباد ، عمران خان اورجہانگیرترین کے خلاف ریفرنس بے بنیاد ہیں،ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق
ترجمان پا کستان تحر یک انصاف نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت اور اسپیکر
کی جانب سے عمران خان اورجہانگیرترین کے خلاف ریفرنس بے بنیاد ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پا کستان کےدفتر کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےترجمان
پا کستان تحر یک انصاف نعیم الحق کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن میں عمران
خان اور جہانگیر ترین کےخلاف ریفرنسز جھوٹ پر مبنی ہیں۔
ترجمان پا کستان تحر یک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ آج تیسری دفعہ عمران
خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز کی سماعت ہوئی اور جن لوگوں نے
درخواستیں دیں وہ حاضر نہیں ہوئے۔
ترجمان پا کستان تحر یک انصاف نعیم الحق کا کہناتھاکہ ہمارے وکلانے دلائل
مکمل کر لیے تھے اور الیکشن کمیشن نے 26 دسمبر کو فیصلہ سنانا تھا مگر
درخواست گزاروں کی جانب سےکہا گیا کہ انہیں دستاویزات جمع کےلیے مزید وقت
چاہیے۔
ترجمان پا کستان تحر یک انصاف نعیم الحق کا کہناتھا کہ جہانگیر ترین
ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور اب اکرم شیخ کی جانب
سے تاخیری حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
ترجمان پا کستان تحر یک انصاف نعیم الحق کا مزید کہناتھاکہ مسلم لیگ (ن)
کا ریفرنس جھوٹ اور فراڈ پر مشتمل ہےاور وہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔