اسلام آباد ، پاکستان تحر یک
انصاف کے رہنما نعیم الحق کی سپر یم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ملک کی دولت باہر بھیجنے کے ٹھوس شاہد موجود ہیں ۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نون لیگ جب
جب اقتدار میں آئی انہوں نے کرپشن کی،بیرون ملک سے آنے والی آمدنی کے ذرائع
بتائے جائیں۔
نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے پیسے کو غیر قانونی طور پر باہر
منتقل کرکے اپنے بچوں کا نام پر اثاثے بنائے گئے جن کے متعلق بچوں کا جھوٹ
بھی ثابت ہو چکا ہے۔