Jan 10, 2017 07:45 pm
views : 957
Location : Nazir Hussain Memorial Kidney Centre
Karachi- Waseem Akhter Inaugurates Kidney Centre
کراچی،میئر کراچی وسیم اختر نے آٹھ سال سے بند پڑے کڈنی سینٹر کا افتتاح کردیا
میئر کراچی وسیم اختر نے نظیر حسین میموریل کڈنی سینٹر مین او پی ڈی کا
افتتاح کردیا۔ چانڈکا میڈیکل کالج کی طرف سے دو ڈائیلیسز مشینزنزیر حسین
کڈنی سینٹر کو دی گئی ہیں۔
نظیر حسین کڈنی سینٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر کا
کہنا تھا کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی نے اپنے فنڈ سے یہ سینٹر بنایا ہے۔
یہ عمارت دوہزار بارہ میں تعمیر ہوچکی تھی لیکن انتظامیہ نہ ہونے کے سبب
افتتاح نہ ہوسکا۔
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا لیڈرکے بچے بیمار ہوتے ہیں تو بیرون ملک جاکر علاج
کرواتے ہیں، تاہم عوام کے مسائل کے کیلئے کسی حکومت نے توجہ نہیں دی۔ آٹھ
سال سے کراچی کی سڑکوں کا جو حال ہے وہی اسپتالوں کا ہے۔ یہاں موجود آلات
چھ سال سے ڈبوں میں بند ہے۔
اس موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر نے کچرا، سڑکیں، سیوریج
اور اسکولوں کی حالت زار آہستہ آہستہ ٹھیک کرنے کی یقین دہانی کروادی۔