Jan 10, 2017 07:59 pm
views : 910
Location : Parliament House
Islamabad- Vice Chairman PTI Shah Mehmood Quershi Media Talk
اسلام آباد ، وائس چیئر مین پا کستان تحر یک انصا ف شا ہ محمود قریشی کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت نے بڑی ہچکچاہٹ کء بعد اعتراف کر لیا ہے کہ وہ فوجی عدالوں میں توسیع چاہتے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں ست گفتگوکرتے ہوئے
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ
اکیسویں ترمیم کے ذریعے پالیمنٹ نے فوجی عدالتیں بنانے کا فیصلہ کیا تھا ہم
نے حکومت کوبا دل ناخواستہ ملٹری کورٹس کی مشروط اجازت دی تھی کہ وہ دو
سال میں اپنا کام مکمل کریں گی اوراسکے بعد فوجی عدالتوں کی کوئی گنجائش
نہیں ہوگی جبکہ انسداد ہشت گردی عدالت کوفعال کیا جائے تاکہ وہ بہتر طریقے
سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں تاہم حکومت نے ان دو سالوں میں کچھ بھی نہیں
کیا۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ آج حکومت نے بڑی ہچکچاہٹ کے بعد یہ
اعتراف کیا ہے کہ فوجی عدالتوں کو توسیع دی جائے تاہم حکومتی حلیف جمعیت
علمائے اسلام اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی بھی اس فیصلے کے قائل نہیں ہیں۔