Jan 10, 2017 08:24 pm
views : 1039
Location : Mandiala Tegan
Gujranwala- Cracker Blast Injured
گوجرانوالہ،اسکول میں کریکر دھماکہ،ایک طالبہ زخمی
گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں منڈیالہ تیگاں کے قریب اسکول میں کریکربم پھٹنے
سے آٹھویں جماعت کی طالبہ جویریہ زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لیے سول
ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایسے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔
اسکول انتظامیہ اور پولیس کے مطابق طالبات سکول کے گراونڈمیں بیٹھ کر پڑھ
رہی تھیں کہ اس دوران کسی نے باہر سے شرارت کی غرض سے کریکر بم ا سکول میں
پھینک دیا جس کے نیتجے میں آٹھویں جماعت کی طالبہ جویریہ زخمی ہو گئی جبکہ
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی نے اپنے ہاتھ میں پٹاکہ بم چلایا جس سے وہ بری
طرح زخمی ہوئی۔