Jan 11, 2017 01:49 pm
views : 952
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry,Naeem ul Haq Media Talk
اسلام آباد، امید ہے سپریم کورٹ جلد کیس کا فیصلہ سنائے گی، نعیم الحق
ترجمان پا کستان تحر یک انصاف نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کرپشن
کے تابوت میں آخری کیل ہے جب کہ امید ہے سپریم کورٹ جلد کیس کا فیصلہ سنائے
گی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان پا کستان تحر یک انصاف
نعیم الحق نے کہا کہ نعیم بخاری نے دلائل مستند طریقے سے ختم کیے اور تمام
شواہد اور دستاویزات پیش کر دیے ہیں، پاناما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری
کیل ہے جب کہ امید ہے سپریم کورٹ جلد کیس کا فیصلہ سنائے گی اور وہ فیصلہ
دے گی جس کا پوری قوم انتظار کررہی ہے۔
اس موقع پر پا کستان تحر یک انصا ف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ
عدالت میں تمام شواہد اور دستاویزات پیش کردیں لہذا اب بار ثبوت وزیراعظم
پر ہے، (ن) لیگ پھنس چکی ہے کیونکہ قطری شہزادے کو اپنی رجسٹریشن اور فلیٹس
کی ملکیت ظاہر کرنا ہوگی لہذا اب سب کو پتہ چل جائے گا سچ کیا ہے جھوٹ کیا
ہے۔