اسلام آباد، اچھی تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے اسکولوں کے لیے بسیں فراہم
کرنے کی درخواست کی جس کو انہوں نے فوراً منظور کرلیا، آج اسکول بسوں کی
پہلی کھیپ آگئی ہے۔
اسلام آباد میں اسکولوں کو نئی بسیں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز کا کہنا تھا کہ آج کا دن بچوں ہمارے لیے خاص بنادیا
ہے، رواں سال اسلام آباد میں نہ صرف نئے اسکول بنائے جائیں گے بلکہ
اسکولوں کی تعمیر نو بھی کی جارہی ہے جب کہ ہم اسکول کے بچوں کو تمام
سہولتیں فراہم کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز نے مزید کہا کہ اسکولوں میں لائبریریز اور لیبز کی بھی تعمیر نو کی
جارہی ہے، پہلی بار پاکستان میں اسکولوں میں لگژری بسیں فراہم کی گئیں ہیں
جب کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اچھی تعلیم فراہم کرے جس پر توجہ بھی دی
جارہی ہے لہذا کچھ دن بعد نجی اور سرکاری اسکولز میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔