Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 11, 2017 02:53 pm views : 1001

Location : CM House

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets with Women Delegation
  • Urdu

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں خواتین کو با اختیار بنانے، ان کے حقوق کے تحفظ اور انہیں ہنر مند بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کاکہناتھا کہ پاکستان کی خواتین انتہائی با صلاحیت اور ذہین ہیں۔ پاکستانی خواتین نے اقوام عالم میں اپنی صلاحیتوں کے ذریعے نام کمایا ہے۔ پنجاب حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کاکہناتھا کہ خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام اور ان کے وراثت کے حق کو یقینی بنانے کیلئے موثر قانون سازی کی گئی ہے۔ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہر سال ہزاروں بچوں اور بچیوں کو ہنر مند بنایا جا رہا ہے۔ ٹیوٹا کے زیر اہتمام مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق بچوں اور بچیوں کو ٹیکنیکل کورسز کرائے جا رہے ہیں۔
160وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کاکہناتھا کہ2018تک بیس لاکھ بچوں کو ہنر مند بنانے کے ہدف کے حصول کی جانب بڑھ رہے ہیں۔نوجوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے اربوں روپے کے پروگراموں کو کامیابی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔خصوصی بچوں کی فنی تعلیم و تربیت کیلئے شاندار ادارے کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔
160وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مزیدکہناتھا کہ اس ضمن میں سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ منیبہ مزاری اور ان جیسی دیگر باہمت اور باصلاحیت خواتین کا معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کردار لائق تحسین ہے۔
اس موقع پر سوشل ورکر منیبہ مزاری کا کہناتھا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے شاندار کام کر رہی ہے۔ خواتین کی ترقی اور خصوصی بچوں کی فلاح کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہو گا۔
صوبائی وزیر ترقی خواتین حمید وحید الدین ، سوشل ورکر منیبہ مزاری ، ممبر یو این ہائی لیول پینل برائے ہیومن اکنامک ان پاورمنٹ فضہ فرحان ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سلمان صوفی ، چیئرمین ٹیوٹا اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved