Jan 11, 2017 02:59 pm
views : 811
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML(N) MNA Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد ، آج ہم نے وکیل کو بھی ہارتے دیکھا،دانیال عزیز
مسلم لیگ (ن) کے رہنماء دانیال عزیزنے کہا ہے کہ نعیم بخاری کل کہہ رہے تھے
وکیل کیس نہیں ہارتا آج ہم نے موکل کے ساتھ وکیل کو بھی ہارتے دیکھا۔
پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا کہ شیخ رشید کو آج ڈانٹ بھی سننا پڑی، عدالت نے
مزاحیہ انداز چھوڑ کر قانونی نکات پر بات کرنے کاکہا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماء دانیال عزیز نے مزید کہا کہ پہلے پی ٹی آئی وزیراعظم پرکرپشن کےالزامات لگاتی
رہی۔سارا کیس ٹوئسٹ ہوگیا ہے۔جیسے جیسے کیس چل رہا ہے یہ لوگ دلائل بنانے
کی کوشش کررہے ہیں،اب کہا جارہا ہے کہ بارثبوت ن لیگ پرہے۔