Jan 11, 2017 04:21 pm
views : 954
Location : Katas Raj
Jhelum- PM Nawaz Sharif addresses Katas Raj Ceremony
جہلم ،ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو جواب دینا پڑے گا، وزیر اعظم نوازشر یف
وزیراعظم نواز شریف کا کہناتھا کہ ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو
جواب دینا پڑے گا تاہم وہ جتنا روکتے رہیں ہم ملک کی خوش حالی کے لیے کام
کرتے جائیں گے۔
کٹاس راج کے دورے کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنہوں نے
پہلے بھی کچھ نہیں وہ اب کیا کریں گے، سابقہ حکومتوں نے اندھیروں میں جھونک
دیا تاہم نہ صرف انہیں جواب دینا پڑے گا بلکہ آج ترقی کا راستہ روکنے
والوں کو بھی جواب دینا پڑے گا، وہ جتنا روکتے رہیں ہم رکنے والے نہیں ہم
ملک کی خوش حالی اور بیروز گاری کے خاتمے کے لیے بھی کام کریں گے۔
وزیراعظم نواز شریف کا
کہنا تھا کہ آج بیروزگاری اور پسماندگی بھی کم ہورہی ہے جب کہ لوڈشیڈنگ
بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ کے پی کے میں بھی موٹروے ہم بنارہے ہیں کیونکہ
نیا پاکستان بنانے والوں نے کچھ نہیں کیا سب ہم بنارہے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ تمام الہامی کتابوں اور انبیائے کرام کو ماننے تک ہم
مسلمان نہیں کہلا سکتے، ہمارے صوفیا کرام نےانسان دوستی کادرس دیا تاہم کچھ
لوگ اسلام کے نام پرمعلوم نہیں کیا کیا باتیں کرتے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کٹاس راج چاروں
تہذیبوں کا سنگم ہے اور اس کی تہذیب 4 ہزار قبل مسیح کی ہے، مذہب سب کا
اپنا اپنا مگرانسانیت مشترکہ اساس ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے
حقوق حاصل ہیں اور تمام مذاہب کے لوگ مل کر کام کررہے ہیں، اکثریت اور
اقلیت کو مساوی حقوق دینا ہمارا ایمان ہے۔