Jan 11, 2017 08:58 pm
views : 1019
Location : Governor House
Karachi- Sindh Governor Saeed-uz-Zaman Siddiqui dies(File Footage)
کراچی، گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی انتقال کرگئے
گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق سندھ کے گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی
انتقال کرگئے، عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی ان کی طبیعت بدستور خراب رہی اور
وہ کئی بار اسپتال میں زیر علاج رہے تاہم طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں
اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا اور بعد میں وہ گورنر ہاؤس بھی منتقل
ہوگئے تھے لیکن آج گورنر سندھ کی طبعیت اچانک خراب ہوئی، انہیں سینے میں
تکلیف اورسانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس پر انہیں فوری طور پر
اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
جسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی یکم دسمبر1937کو لکھنؤ بھارت میں پیدا ہوئے اور
1954 میں جامعہ ڈھاکا سے انجینیرنگ میں گریجویشن کیا، جامعہ کراچی سے 1958
میں وکالت کی تعلیم حاصل کی۔
جسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی یکم جولائی 1999 سے
26 جنوری 2000 تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہے تاہم سابق صدر پرویز مشرف
کے دور حکومت میں انہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا۔
حکومت نے 11 نومبر 2016 میں سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ
جسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی کو گورنر سندھ بنایا تھا۔