Jan 11, 2017 09:38 pm
views : 1092
Location : Different Areas
Peshawar- FATA Students Organization Protest against FCR Law
پشاور، فاٹا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام گو ایف سی آر گو کے عنوان سے ریلی کا انعقاد
فاٹا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام گو ایف سی آر گو کے عنوان سے ریلی
کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں مختلف جامعات اور کالجز کے طلباء شریک ہوئے۔
گو ایف سی آر گو ریلی قیوم اسپورٹس کمپلیکس صدر سے شروع ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی گورنر ہاؤس پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ
مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
ریلی میں شریک طلباء اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے حکومت سے ایف سی آر
ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایف سی آر کو کالا قانون قرار دیا۔
ریلی کے شرکاء نے گورنر خیبرپختونخواہ سے فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کا مطالبہ بھی کیا۔