Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 12, 2017 02:00 pm views : 864

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- PML(N) MNA Daniyal Aziz Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد،تحریک انصاف کی قلابازیاں صرف کینٹینرز پر چل سکتی ہیں عدالت میں نہیں، دانیال عزیز

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور ان کے وکلا کی قلابازیاں کینٹینرز پر چل سکتی ہیں عدالت میں نہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے حوالے سے آج کا دن اہم تھا ہمارے وکلا کو پہلی مرتبہ دلائل دینے کا موقع ملا، عدالت میں مخدوم علی خان نے وزیراعظم کی تقریر پڑھ کرسنائی تو عدالت نےتسلیم کیا کہ وزیراعظم کی اسمبلی میں تقریر اورعدالت میں مؤقف میں کوئی تضاد نہیں، عدالت نے عمران خان کے الزامات بھی رد کر دیئے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ آج کی عدالتی کارروائی کے لیے بہت واویلا مچایا گیا تھا آج اہم دن تھا لیکن پی ٹی آئی کے وکیل پیش نہیں ہوئے، عمران خان کی اسٹپنی بھی پلٹ گئی اور خود کو اسٹپنی وکیل کہنے والا وکیل آج عدالت نہیں آیا، جبکہ عدالتی کارروائی کے دوران جب بھی وقفہ ہوتا تھا تو عمران خان کے وکیل باہر نکلتے تھے، عمران خان سماعت میں وقفےکے دوران روز باہرآتے تھے لیکن آج وہ کرسی سے اٹھے تک نہیں اب پی ٹی آئی کی قیادت عدالتی کارروائی سے بھاگنا چاہتی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما  دانیال عزیز نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف کے مؤقف میں تضاد ہے، پی ٹی آئی اس کیس سےمتعلق قلابازی کھارہی ہے، پی ٹی آئی نےجو قلابازیاں کھائیں وہ کنٹینر پر تو چل جاتی ہیں لیکن عدالت میں نہیں، تحریک انصاف کے اصل کردار سے پردہ اٹھ رہا ہے عوام تحریک انصاف اور ان کے قائد کے ذہن کو سمجھیں، ان کے بیانات میں تضاد سے ثابت ہو گیا ہے کہ الیکشن بھی چوری نہیں ہوا اورکوئی دھاندلی نہیں ہوئی تھی۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ ہم نے جو بات بھی کی ہے اس کے ثبوت بھی پیش کیے، ایک بات ثابت شدہ ہے کہ پاناما پیپرزمیں وزیراعظم کا نام نہیں،عمران خان حکومت کی بہترین کارکردگی پرسخت پریشان ہیں، عمران خان خیبر پختونخوا پر توجہ دیں جہاں کوئی کام نظر نہیں آرہا۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved