Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 12, 2017 04:11 pm views : 724

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- State Minister for Information and Broadcasting Maryam Aurangzeb Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد،  عمران خان جھوٹ، الزامات اور احتجاجی سیاست کے بادشاہ ہیں، مریم اورنگزیب

وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ عمران خان جھوٹ، الزامات اوراحتجاجی سیاست کےبادشاہ ہیں ان کا کام پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلے دن سے مؤقف تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کا پاناما کیس سے کوئی تعلق نہیں پاناما پیپرزمیں جن جائیدادوں کاتذکرہ آیا ہے اس سےعوام کا پیسہ نہیں لوٹا گیا اور نا ہی پاناما میں جائیداد کا تعلق، نا منی لانڈنگ اورنا ٹیکس چھپانے کا ذکر ہے۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف تیسری بار ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں انہوں نے ملک کو ایٹمی ریاست بنایا، ملک کو پہلا صحت کا پروگرام دیا، عمران خان کا کام پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنا ہے وہ جھوٹ، الزامات اوراحتجاجی سیاست کے بادشاہ ہیں، الزامات کےثبوت پیش نہ کیے جائیں تو وہ جھوٹے ہی ہوتے ہیں انہیں پیغام دینا چاہتی ہوں کہ پاکستان اب صرف آگے جائے گا کیونکہ اس کے وزیراعظم نوازشریف ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آج پہلی بار اچھا وکیل اوراچھی وکالت نظر آئی، آج ہمارے وکیل نے وزیراعظم پر لگنے والے تمام الزامات کا جواب دیا، اچھا کیس اسی وقت بنتا ہے جب کیس سچا ہو سچ خود ابھر کر سامنے آتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماطلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے عمران خان کا مرکزی وکیل بھاگا اور آج خود کو اسٹپنی کہنے والے نعیم بخاری بھی بیماری کا بہانہ بنا کر نہیں آئے زیادہ جھوٹ بولا جائے تو طیبعت خراب ہی ہوتی ہے، آج عمرا ن خان کی اسٹپنی بھی پنکچر ہوگئی، اسٹپنی پنکچر ہوجائے تو گاڑی زیادہ نہیں چلتی، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اورسچ کو ثابت کرنے کے لیے زور نہیں لگانا پڑتا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماطلال چودھری کا کہنا تھا کہ سچا آدمی الزامات سے بےفکر ہوتا ہے وہ اپنے کام میں مصروف ہوتاہے، عمران خان اس وزیراعظم پرالزام لگارہے ہیں جو مختلف منصوبوں پر کام کررہا ہے، وزیراعظم نواز شریف کا پاناما پیپر سے کوئی تعلق نہیں اور ان پر پاناما پیپر یا منی لانڈنگ سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا ، عمران خان نے وزیراعظم پر الزامات سیاسی بغض اورمخالفت کی وجہ سے لگائے ہیں عمران خان اپنی بیٹی کو تسلیم نہیں کرتے اور دوسروں کی بیٹیوں پرالزام لگاتے ہیں۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved