Jan 12, 2017 05:05 pm
views : 876
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Naeem-ul-Haq and Fawad Chaudrhy Media Talk
اسلام آباد ، ثابت ہوگیا نوازشریف کے پاس اپنے دفاع کیلیے کچھ نہیں، نعیم الحق
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق کا کہنا تھا کہ آج پھر عدالت میں
نوازشریف اوران کے وکلا کی قلعی کھل گئی، جبکہ ثابت ہوگیا نوازشریف کے پاس
اپنے دفاع کیلیے کچھ نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے
رہنماء نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نوازشریف پارلیمنٹ میں تقریر لکھ کر لائے
تھے، جبکہ ان کے وکیل مخدوم علی خان نے وزیراعظم کی قومی اسمبلی کی تقریر
سےنکلنےکی کوشش کی۔
اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج
عدالت میں تین الزامات پر بات ہوئی، جبکہ کل بھی جھوٹ بولا جا رہا تھا اور
آج بھی جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم بچوں کو پیسے دے سکتے ہیں لیکن
ذرائع نہیں بتا سکتے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہر سماعت پرپیش
کیےجانےوالی دستاویزات بدل جاتی ہیں۔ وزیر اعظم کے وکیل نے دلائل دیے کہ
ان کے موکل کی تقریر پر کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا جا سکتا، ایسا لگتا ہے
وزیر اعظم کے پاس دبئی میں لگائی گئی فیکٹری کا کوئی ثبوت نہیں۔