Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 12, 2017 03:07 pm views : 816

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry and Naeem ul Haq Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد ، نواز شریف کے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے، ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کےاقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے وہ ایک سوراخ بند کرتے ہیں تو دوسرا سوراخ ہوجاتا ہے۔
پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دوران سماعت وزیر اعظم کے وکیل نے بڑی دلچسپ بات کہی کہ اگر وزیراعظم کے بچے جھوٹ بولیں تو اس پر وزیراعظم کو کس طرح نااہل قرار دیا جا سکتا ہے، وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ والد صاحب کے پاس پیسے کہاں سے آئے وزیراعظم کو نہیں پتہ، وہ کاروبار کیا کرتے تھے، وزیراعظم کو نہیں پتہ، ان کے بچوں کے پاس کیسے کہاں سے آئے اس کا بھی وزیراعظم کو نہیں پتہ، جس پر عدالت عظمیٰ نے وزیراعظم کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہ کہ وزیراعظم نے تو کہا تھا کہ ان کی زندگی کتاب کی طرح کھلی ہے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کتاب کے کچھ صفحے غائب ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے تو مسلم لیگ (ن) کی پوری ٹیم کہتی تھی کہ جس فورم پر چاہیں ہمارا ٹرائل کروالیں ہم تیار ہیں لیکن اب یہ لوگ بھاگ رہے ہیں اور کبھی کہہ رہے ہیں کہ کمیشن بنایا جائے اور کبھی معاملے کو الیکشن کمیشن کے پاس بھیجنے کی بات کر رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ حکومت سے حقائق مانگ رہی ہے اور عدالت کو کہا جا رہا ہے کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ وزیراعظم کے وکیل چاہتے ہیں کہ عدالت اس کیس کی سماعت نہ کرے۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف کے وکیل مخدوم علی خان نےعدالت کی توجہ حقائق سے ہٹانے اورعدالت کو قانونی معاملات میں الجھانے کی کوشش کی۔ نواز شریف کے اقتدار کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، وہ کشتی کا ایک سوراخ بند کرتے ہیں تو دوسرا نکل آتا ہے۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ وہ خود کو احتساب کے لئے پیش کرتے ہیں اور پاناما کیس کے معاملے میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیئے لیکن وہ اپنی دونوں باتوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ وزیراعظم دودھ اور پانی کو علیحدہ کرنا ہی نہیں چاہتے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر دودھ اور پانی الگ ہوا تو پاناما کی ساری حقیقت سامنے آ جائے گی

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved