Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 12, 2017 05:28 pm views : 972

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting about Health
  • Urdu

لاہور، غیرانسانی نظام کو بدلنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، شہباز شریف

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہم سب نے مل کرہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنانا ہے اور میں غیر انسانی نظام بدلنے کیلئے جنگ کر رہا ہوں اوراس نظام کو بدلنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
  لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کی معیاری سہولتیں عوام کا بنیادی حق ہے، پنجاب حکومت عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی، صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے جتنے وسائل دیئے ہیں اس کے نتائج بھی سامنے آنے چاہئیں، موجودہ روایتی نظام میں مریضوں کو اسپتالوں میں علاج معالجے کی وہ سہولتیں میسرنہیں جو ان کا حق ہیں اوراس نظام میں اصلاحات لا کراسے بہترین ، فعال اور متحرک نظام میں بدلنا ہوگا۔
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ وزیر صحت صوبے کے اسپتالوں اورصحت کی دیگرسہولتوں کا جائزہ لینے کیلئے خود دورے کریں، دکھی انسانیت کی تکالیف کا مداوا ہماری ذمہ داری ہے، اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے فوری فیصلے کرنا ہوں گے ، محکمہ صحت اورریسکیو 1122 اس ضمن میں جامع پلان بنا کر7 روزمیں پیش کریں جب کہ شہباز شریف کی جانب سے اسپتالوں کی ایمبولینسزکو ریسکیو1122 کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف  نے کہا کہ اسپتالوں کوحقیقی معنوں میں شفا خانے بنانے کے لئے ایسے قابل عمل اقدامات کئے جائیں گے جس سے ہیلتھ کیئرسسٹم میں بہتری آئے گی، ہیلتھ کیئرسسٹم کی بہتری کیلئے جوابدہی کا موثرنظام بھی انتہائی ضروری ہے، ہم سب کو مل کرہیلتھ کیئرسسٹم کو خوب سے خوب تر بنانا ہے۔
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میں غیرانسانی نظام بدلنے کیلئے جنگ کررہا ہوں اوراس نظام کو بدلنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا اور ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے آغا خان یونیورسٹی اسپتال کی مہارت سے بھی استفادہ کریں گے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی جوہانس تھیوڈورس کڈزیرسکی، صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ،ڈی جی ریسکیو1122، طبی ماہرین اور اعلی حکام نے  اجلاس میں شرکت کی۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved