Jan 12, 2017 05:57 pm
views : 963
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets Oman Delegation
اسلام آباد ، وزیراعظم محمد نوازشریف کی اومان کی ا سٹیٹ کونسل کے صدریحییٰ محفوظ سلیم سے ملاقات
اسلام
آباد میں وزیراعظم محمد نوازشریف کی اومان کی ا سٹیٹ کونسل کے صدریحییٰ
محفوظ سلیم سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہو
ئی۔
وزیراعظم محمدنوا ز شریف نے کراچی،گوادر اور مسقط کے درمیان فیری سروس شروع
کرنے کی تجویز کو سراہتے ہوئےکہا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان اور اومان کے
درمیان دوستی کے نئے باب کا آغاز ہو گا۔فیری سروس دونوں ملکوں کے درمیان
آمدورفت کی متبادل اور سستی سہولت فراہم کرے گی ۔
اسلام آباد میں اومان کی
سٹیٹ کونسل کے صدر یحییٰ محفوظ سلیم کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے
وزیراعظم نے کہا کہ اپنے جغرافیائی محل وقوع کے باعث پاکستان اور اومان
ایک دوسرے کے قریبی ساتھی ہیں۔
وزیر اعظم محمد نوازشریف نے پاکستان اور خلیج تعاون
کونسل کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے میں اومان کے تعاون پر شکریہ ادا
کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت
دوسرے شعبوں میں اومان کے سرمایہ کاروں کا خیر مقد م کرے گا۔
وزیراعظم نے
کہا کہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیاں ملکی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں
کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں اور ان کے اعلی شرح منافع کو مساوی تحفظ کی ضمانت
فراہم کرتی ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں کا ذکر کرتے
ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اومان میں مختلف شعبوں میں بڑی تعداد میں پاکستانی
خدمات انجام دے رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اومان کو غیر ہنر مند
افرادی قوت کے علاوہ طب ، انجنیئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اکاؤنٹینسی اور
تعلیم کے شعبوں کے ماہرین بھی فراہم کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک
تعلیم اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ماہرین کے تبادلوں سے استفادہ
کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت
اومان کے سلطان قابوس بن سید آل سید اور اومان کے عوام کو قدر کی نگاہ سے
دیکھتے ہیں اور ان کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔