پشاور،رنگ روڈ پر ٹائر کے گودام میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی
پشاورکے علاقے دیر کالونی میں ربڑ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے
مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیاہےتاہم فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیاہے۔
پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر واقع دیر کالونی میں ربڑ کے گودام نے آگ پکڑ لی
جس کے باعث چند منٹوں میں لاکھو ں کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔
گودام ایک رہائشی علاقے میں واقع ہے جہاں اس میں بڑی تعداد میں ٹائرز موجود
تھے،ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیاہے۔
ابتدائی طور پر آگ لگنے کے اصل وجوہات سامنے نہیں آئی تاہم ریسکیو حکام کے مطابق آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔