Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 12, 2017 06:24 pm views : 970

Location : Expo Centre

Karachi- Deputy Mayor KArachi Arshad vohra visit Pak Water Expo
  • Urdu

کراچی ، تین روزہ پاک واٹر ایکسپو اختتام پذیر، تین کروڑ روپے کے سودے

کراچی میں تین روزہ پاک واٹر ایکسپو تین کروڑ روپے کے کاروباری سودوں کے ساتھ یکسپو سینٹر کراچی میں اختتام پذیر ہو گیا۔یہ نمائش پرائم ایونٹ مینجمنٹ کی جانب سے منعقد کی گئی ہے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ( کے ایم سی ) کے ڈپٹی میئرڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ تھے جنہوں نے ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے اسٹالز کا دورہ کیا اور شرکاء میں شیلڈز تقسیم کیں۔
اس دوران صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا کہ کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ پورے شہر کا سیوریج نظام تبدیل کرے تاکہ کے فورمنصوبے کے ثمرات مل سکیں۔ اس کی تکمیل میں بھی دو ڈھائی سال لگ جائیں گے۔ پانی اور سیوریج کی لائنیں آپس میں شامل ہورہی ہیں جس سے پیٹ کی بیماریاں بڑھ گئی ہیں۔ بچے زیادہ متاثر ہیں۔ واٹر بورڈ نے اپنی ذمہ داریاں صحیح طریقے سے ادا نہیں کیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے وفاق ہماری مدد کرے۔
ڈپٹی میئرڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا کہ پاک واٹر ایکسپو جیسی نمائشیں سال میں دو بار ہونی چاہیءں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے وفاق سے درخواست کی تھی کہ کراچی سرکلر ریلوے کو پاک، چین اقتصادی راہداری میں شامل کیا جائے جس پر عمل ہورہا ہے۔ میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے شہر کے حوالے سے دی گئی تجاویز پر فوری عملدرآمد کرایا جائے۔ شہر کو ڈی سیلینیشن کی نہیں بلکہ پانی کے دوبارہ استعمال کے منصوبوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں کراچی کے شہریوں کی ضروریات کو پورا نہیں کیا۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی دلچسپی کے باعث اب کراچی پر توجہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ڈپٹی میئرڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا کہ انہوں نے شہر کی 209میں سے علامتی طور پر 18یونین کونسلوں میں صفائی مہم شروع کی ہے ۔ اب اس سے تو پورا شہر صاف نظر نہیں آئے گا۔ کچھ لوگ اس کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔ ہم اپنے پورے وسائل استعمال کر رہے ہیں۔ صفائی مہم بتدریج شہر بھر میں چلائی جائے گی۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved