Jan 12, 2017 06:31 pm
views : 1044
Location : Bahria Auditorium
Karachi- Pakistan Navy Enigeering College Convocation
کراچی، پاکستان نیوی انجینیئرنگ کالج کا اٹھائیس واں کانووکیشن کا انعقاد
پاکستان نیوی انجینیئرنگ کالج کا اٹھائیس واں کانووکیشن آج یہاں بحریہ
آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا
تنویر حسین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی کی آمد پر نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اور ٹیکنالوجی(نسٹ)
یونیورسٹی کے ریکٹر لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نوید زمان اور کمانڈر کراچی
رئیر ایڈمرل فرخ احمد نے انہیں خوش آمدید کہا۔
کانوو کیشن میں کل 361طلبا کو ڈگریاں دی گئیں جن میں 80طلبا نے ماسٹرزجبکہ
281طلبا نے انجینئر نگ اور مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں بیچلرز کی ڈگری حاصل
کی۔ اپنے متعلقہ شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 39 طلبا
کو میڈلز بھی تفویض کیے گئے جن میں 20صدارتی گولڈ میڈلز، 6چیف آف دی نیول
اسٹاف گولڈ میڈلز، 7چانسلرز سلور میڈلز اور 6 ریکٹر گولڈ میڈلز شامل ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رانا تنویر حسین نے طلبا کو ان کی
پیشہ ورانہ تعلیم کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے نہ
صرف پاکستان بلکہ 14دیگر دوست ممالک کی بحری افواج کے لیے کوالٹی
انجینئرز کی مسلسل فراہمی پر پاکستان نیوی انجینئر نگ کالج کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے تدریسی ادارے اپنے طلبا ء میں علمی، پیشہ
ورانہ، اخلاقی اور ذہنی و جسمانی صلاحیتیں اجاگر کرنے پر مبارک باد کے
مستحق ہیں۔ انہوں نے انجینئرنگ کی تعلیم کے فروغ میںیشنل یونیورسٹی آف سائنس اور ٹیکنالوجی(نسٹ) کے کردار کو
سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کرتے ہوئے
ایک اہم تدریسی ادارے کے طور پر ابھر رہی ہے جس کی پوری توجہ ٹیکنالوجی،
جدت اور معاشرتی خدمت پر مرکوز ہے۔ مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ حکومت ملک
میں ٹیکنالوجی اور تحقیق کے کلچر کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں کالج کے کمانڈنٹ رئیر ایڈمرل ڈاکٹر نصر
اکرام نے حاضرین کو آگاہ کیا کہ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کے 33گریجویٹس
چین میں ملازمت حاصل کرچکے ہیں جنہیں پیشہ ورانہ ترقی اور تربیت کے لیے
چین بھیجا جا چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ
نے نسٹ کو دنیا کی 100بہترین جامعات میں شامل کیا ہے۔ ایچ ای سی کی
2015کی رینکنگ کے مطابقیشنل یونیورسٹی آف سائنس اور ٹیکنالوجی(نسٹ) پہلے نمبر پر ہے جبکہ ) برازیل،روس،بھارت، چین
اور جنوبی افریقہ)کے مطابق بھی اس کا شمار ایشیا کی 20بہترین جامعات میں
ہوتا ہے۔
تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر افسران اور طلبا کے والدین اور عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔