Jan 13, 2017 02:58 pm
views : 925
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meeting with Chinees Consul General
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے لاہور میں نئے تعینات ہونے والے چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن کی ملاقات
لا ہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے لاہور میں نئے تعینات ہونے
والے چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ
پنجاب محمد شہباز شریف نے لانگ ڈنگ بن کو نئے قونصل جنرل کی ذمہ داریاں
سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے نئے چینی
قونصل جنرل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،پاک چین تعلقات کے فروغ اور سی پیک کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن کاکہنا تھا کہ چین کے لوگ بھی آپ
کی انتھک محنت اور غیرمعمولی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔میں نے چین میں آپ کی
شخصیت اور صوبہ پنجاب کے عوام کیلئے بے لوث خدمت کے بارے میں بہت کچھ سن
رکھا ہے۔بلاشبہ چین میں آپ کو 146146مین آف ایکشن145145 کے نام سے جانا
جاتا ہے۔
چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے منصوبوں کو تیز
رفتاری سے آگے بڑھانے میں آپ نے بے پناہ محنت سے کام کیا ہے۔میں نے جو کچھ
آپ کے بارے سن رکھا تھا، پنجاب میں آ کر اس کا عملی مشاہدہ بھی کیا
ہے۔پاکستان اور چین کی دوستی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی آپ کا کردار
لائق تحسین ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی
مشکل کی ہر گھڑی میں پورا اتری ہے ۔ پاک چین دوستی انمول اور لازوال ہے ۔
چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو
رہے ہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مزید کہناتھا کہ سی پیک حقیقی معنوں
میں ایک گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے ۔ سی پیک کے تحت پنجاب سمیت پورے پاکستان
میں منصوبوں کو انتہائی تیزرفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے ۔