Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 13, 2017 03:02 pm views : 806

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- Chairman PTI Imran Khan Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد ،3 ماہ کیلیے نیب میرے حوالے کردیں بڑے چوروں کو پکڑ کر دکھاؤں گا، عمران خان

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہزاروں کی چوری والے جیلوں میں جب کہ اربوں کی چوری والے باہر ہیں اور 3 ماہ کے لیے نیب مجھے مل جائے تو بڑے بڑے چوروں کو پکڑ کر دکھاؤں گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پا کستان تحر یک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود کہا کہ ان کے پاس تمام ثبوت ہیں لیکن عدالت میں معلوم ہوا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں لہذا وزیراعظم عدالت سے بھاگ رہے ہیں، جمہوریت میں وزیراعظم جوابدہ ہوتا ہے آمر جوابدہ نہیں ہوتا لہذا وزیراعظم الزامات کا جواب دے رہے ہیں احسان نہیں کررہے۔
چیئرمین پا کستان تحر یک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ والے عدالت سے ڈرے ہوئے ہیں اور آج یہ لوگ عدالت سے بھاگ رہے ہیں، وزیراعظم کے وکیل بہانے ڈھونڈ رہے ہیں جب کہ ان کے دلائل سے لگتا ہے کہ ملک میں صادق و امین ڈھونڈنا مشکل ہے۔
چیئرمین پا کستان تحر یک انصاف عمران خان نے کہا کہ شریف فیملی نے کبھی نہیں بتایا کہ مے فئیر فلیٹس ان کے ہیں، مریم نواز کے بینیفشری مالک ہونے کی کوئی بات ہی نہیں کر رہا لیکن آئی سی آئی جے کہہ چکی ہے کہ مریم نواز بینیفشری مالک ہیں جب کہ وزیراعظم کو معلوم ہی نہیں کہ بچے ارب پتی بن گئے۔
چیئرمین پا کستان تحر یک انصاف عمران خان نے کہا کہ ابھی تک کوئی منی ٹریل سامنے نہیں آئی لیکن سب جگہ موجود ہے کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کی ہے اور 4 جگہ واضح ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم کی چوری کے لیے 4 عینی شاہد گواہ ہونے ضروری ہیں جب کہ میں نے سنا ہے نیا قطری خط آرہا ہے،آگے چل کر قطری خط اور التوفیق پر بھی بات ہوگی۔
چیئرمین پا کستان تحر یک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ فیصلہ کن وقت ہے، پاناما پیپرز میں جس جس کا نام آیا ان سب جواب دیا، امریکی صدر کلنٹن جھوٹ بولنے پر مستعفی ہوئے لیکن وزیراعظم تکنیکی باتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں، ان کی بد قسمتی ہے کہ یہ پاناما پیپرز میں پھنس گئے ہیں۔
چیئرمین پا کستان تحر یک انصاف عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ نیب خود کہتی ہے کہ روزانہ ملک میں 12 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے لیکن ہزاروں کی چوری والے جیلوں میں پڑے ہیں اور اربوں کی چوری والے باہر ہیں لہذا وزیراعظم کو تبدیل کردیں سب ٹھیک ہوجائے گا جب کہ 3 ماہ کے لیے نیب مجھے مل جائے تو بڑے بڑے چوروں کو پکڑ کر دکھاؤں گا۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved