Jan 13, 2017 03:19 pm
views : 923
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- State Minister for Information and Broadcasting Maryam Aurangzeb Media Talk
اسلام آباد، عمران خان جھوٹ اوراحتجاجی سیاست سے کیس نہیں جیت سکتے،مریم اورنگزیب
وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان
جھوٹ اوراحتجاجی سیاست سے کیس نہیں جیت سکتے جب کہ وہ عدالت میں کچھ ثابت
نہیں کرپائے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات و
نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ اوراحتجاجی سیاست سے
کیس نہیں جیت سکتے، عمران خان عدالت میں کچھ ثابت نہیں کرپائے جب کہ اب تک
جو بھی دستاویزات جمع کروائے گئے ہیں وہ (ن) لیگ نے جمع کروائے ہیں تاہم
بہت جلد وہ وقت آئے گا جب عمران خان خود مریم نواز، مریم نواز کے نعرے
لگائیں گے۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ
فیصلہ عدالت کو کرنا ہے عمران خان کو نہیں لیکن انہیں عدالت کے باہر مقدمہ
لڑنے کی عادت ہے، وزیراعظم نے کہا تھا کہ جب بھی دستاویزات مانگے گئے تو
فراہم کریں گے۔