Jan 13, 2017 05:29 pm
views : 875
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Justice(r) Saeed-uz-Zaman Siddiqui Funeral Prayer Perparation Complete
کراچی ، گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کا سفر آخرت، نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل
گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کا جسد خاکی گورنر ہاوس
پہنچادیا گیا ہے، ان کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس میں دوپہر 2 بجے بعد نماز
جمعہ ادا کی جائے گی، نماز جنازہ میں اعلیٰ ترین وفاقی و صوبائی قیادت،
سیاسی جماعتوں کے رہنما، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر
ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان وگورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو گزری کے قبرستان
میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے 11 نومبر 2016 کو گورنر سندھ کی
حیثیت سے حلف اٹھایا تھا تاہم اس وقت سے ہی وہ انتہائی علیل تھے جس کی وجہ
سے وہ انتہائی اہم اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہوپاتے تھے۔