Jan 13, 2017 06:03 pm
views : 949
Location : Gizri Graveyard
Karachi- Governor Sindh Justice(r) Saeed-uz-Zaman Buried
کراچی ، گورنرسندھ جسٹس (ر)سعید الزمان صدیقی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
گورنرسندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ گذری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ پاک نیوی کے دستے نے سلامی دی۔
قبل ازیں سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ گورنرہاؤس میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔
نماز جنازہ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، میئرکراچی وسیم
اختر،وفاقی وزیر عبدالقادربلوچ، سینیٹر نہال ہاشمی، سلیم ضیاء،عارف علوی ،
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ودیگر سمیت اعلیٰ عسکری و سول
حکام نے بھی شرکت کی۔
گورنرسندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی نے
11 نومبر 2016 کو حلف اٹھایا تھا اور 11جنوری 2017کو ان کا انتقال ہوا۔وہ
دو ماہ گورنر کے عہدے پر فائز رہے تاہم حلف اٹھانے کے بعد وہ بیشتر علیل
رہے ۔اس دوران وہ اسپتال میں بھی کئی روز داخل رہے۔