Jan 14, 2017 05:04 pm
views : 921
Location : Different Areas
Karachi- Mayor Karachi Waseem Akhter visits different Areas
کراچی، میئر کراچی وسیم اختر کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
کراچی میں مسلسل دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش نے جل تھل مچادی۔ میئر
کراچی وسیم اختر نے سڑکوں کا معائنہ کرنے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا
دورہ کیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کے سامنے اور بیت المکرم مسجد کے
سامنے پانی جمع ہے اور شاہراہ فیصل پر کچھ مقامات پر پانی جمع ہے، ہم نے
پمپنگ کیلئے کہہ دیا ہے اورتین مقامات پرپمپنگ لگ چکے ہیں لیکن مزید ڈی
واٹرننگ کرانی ہے۔ واٹر بورڈ سے بھی بات ہوئی ہے۔ وزیر بلدیات جام خان شورو
بھی دورے پر نکلے ہوئے ہیں۔
میئر کراچی کے دورے کے موقع پر ڈی ایم سی کے عملے نے پانی کی نکاسی کا کام شروع کردیا ۔
ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے کل بھی
درخواست کی تھی میڈیا کے توسط سے کہ واٹر بورڈ کو متحرک کیا جائے ہمیں یہ
نہیں دیکھنا کہ کے ایم سی، کے ڈی اے کا ڈومین ہے۔ اس وقت سڑکوں پر پانی جمع
ہے۔ یہ عوام کا مسئلہ ہے۔ پانی سڑکوں پر جمع ہے وہ کلیئر کرنا ہے، کراچی
سب کا شہر ہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید سے بات ہوئی ہے کہ جتنے
بھی پمپس ہیں باہر نکالیں۔ اس وقت سڑکیں کلیئر کرنی ہیں لیکن مجھے بظاہر
کوئی تعاون نظر نہیں آرہا ہے۔