Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 14, 2017 05:08 pm views : 978

Location : Kallar Syedan

Kallar Syedan- Federal Interior Minister Chaudhry Nisar Press Conference
  • Urdu

کلر سیداں، دہشت گرد اور فرقہ ورانہ تنظیموں میں فرق ہے، چوہدری نثار

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی کوئی گنجائش نہیں لیکن دہشت گرد اور فرقہ ورانہ تنظیموں میں فرق ہے۔
کلر سیداں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت کچھ بھی کرلے پیپلزپارٹی کے چند لوگوں کا رونا دھونا جاری رہتا ہے، انہیں مجھ سے کیا تکلیف ہے وہ سب جانتے ہیں۔ میں نے فقہی اختلاف پربات کی تو ہنگامہ ہوگیا، میری تقریر پڑھے بغیر اس کے اپنے مطلب نکال لیے گئے جو کہ زیادتی اور ناانصافی ہے، بہتر تھا میری سینیٹ کی تقریر کا جواب دیا جاتا۔ ہمارے ملک کا میڈیا آزاد ہے لیکن کچھ لوگ پیشہ ورانہ بددیانتی کرتے ہیں، کوئی اگر اندھا یا گونگا بن کر بیٹھ جائے تو میں کچھ نہیں کرسکتا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی کوئی گنجائش نہیں، دہشت گرد تنظیموں اور فرقہ ورانہ تنظیموں میں فرق ہے اور یہ بات ریکارڈ پر ہے، فرقہ ورانہ بنیادوں پر کالعدم قراردی گئی جماعتوں کے لوگ اب بھی پاکستان میں ہیں لیکن ہرچیز کو مولانا لدھیانوی سے جوڑنا کہاں کا انصاف ہے۔ کیا علامہ ساجد نقوی کو دہشت گرد تنظیموں سے جوڑا جاسکتا ہے، یہ دونوں شخصیات محب وطن ہیں، مگران کی تنظیمیں کالعدم ہیں۔ پیپلزپارٹی کا کون سا لیڈر اپنے دور میں کالعدم جماعتوں کے لوگوں سے نہیں ملا۔
سماجی کارکنوں کی حالیہ گمشدگی پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے پروفیسر سلمان حیدر کے لاپتا ہونے کی رپورٹ ہے، اس کے علاوہ لاہور میں بھی کچھ لوگوں کے لاپتا ہونے کی رپورٹ ہے۔ لاپتا افراد کے معاملے کو خود مانیٹرنگ کررہا ہوں۔ ہم چاہتے ہیں یہ لوگ واپس آجائیں اور اس حوالے سے کچھ معاملات آگے بھی بڑھ رہے ہیں، لاپتا افراد کو بازیاب کرایا جائے گا۔
سانحہ کوئٹہ جوڈیشل کمیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 18 جنوری کو اپنا جواب داخل کرادیں گے، ان کے وکیل نے انہیں وزارت داخلہ کی ساڑھے3سال کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ہم سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریں گے اور اگر عدالت نے اجازت دی تو رپورٹ سے میڈیا کو بھی آگاہ کریں گے۔
سینیٹر بابر اعوان سے ملاقات کے حوالے سے چوہدری نثار نے کہا کہ ان کی بابراعوان سے چھپی چھپائی یا پہلی ملاقات نہیں تھی، ان کا بابر اعوان سے ذاتی تعلق ہے وہ کسی بھی جماعت میں ہوں ان سے بات ہوتی رہتی ہے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved