Jan 14, 2017 06:18 pm
views : 779
Location : National Press Club
Islamabad- Oath taking Ceremony
اسلام آباد، جموں کشمیر ہیومن رائٹس موومنٹ کی تقریب حلف برداری
اسلام آبادنیشنل پریس کلب میں جموں وکشمیر ہیومن رائٹس موومنٹ کی تقریب حلف
برداری کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں منتخب ارکان سے تقریب کی مہمان خصوصی
آمنہ مسعود جنجوعہ (چیئرپرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس) نے منتخب ہونے والے
ارکان سے حلف لیا۔
اس موقع پر پروفیسر خلیق کا تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے جموں وکشمیر ہیومن
رائٹس کی کاوشوں کو سراہا اور منتخب ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر
کی کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کیلئے کام کرتے رہیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آمنہ مسعود جنجوعہ نے انسانی حقوق کی تنظیم جموں
کشمیر ہیومن رائٹس موومنٹ کی کاوشوں کو سراہا اور ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی
پوری حمایت کا اعلان کیا۔
ایک صحافی کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 2017ء کا سال شاید
پاکستان کے انسانی حقوق کے لحاظ سے نہ ہو کیونکہ چودہ دنوں میں گیارہ افراد
کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔